آسام کی قاضی رنگا نیشنل پارک کی دیکھ بھار اب گروگرام کی ایک پرائویٹ کمپنی میسرچ ریسپینڈ پرائویٹ لیمیٹیڈ کرے گی۔ بھارتی حکومت نے ایک اسکیم کے تحت یہ فیصلہ کیا ہے۔
دراصل وزارت ثقافت اور آثار قدیمہ کی جانب سے ایک اسکیم چلائی گئی ہے، جس میں پرائویٹ کمپنیاں بھارتی کی ثقافتی وراثت کو گود لیتی ہیں۔ اسی کے تحت قاضی رنگا پارک کو بھی دیکھ بھال اور مرمت کے لیے پرائویٹ کمپنی کو دیا گیا ہے۔