منی پور میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف بائیں بازو کی جماعتوں اور مختلف لوگوں نے گزشتہ روز مظاہرہ کیا جس سے عام زندگی متاثر ہوئی۔
ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی) مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) اور انڈین فارورڈ بلاک اور ریولشنری سوشلسٹ پارٹی نے سی اے اے کے خلاف صبح چھ بجے سے شام چھ بجے تک 12 گھنٹے کی ریاست گیر ہڑتال کی اپیل کی تھی۔
مظاہریے کے نتیجے ریاست میں زیادہ تر تعلیمی اور تجارتی ادارے اور بنک بند رہے۔ریاست اور ریاست کے باہر کی ٹرانسپورٹ خدمات کو بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔ ریاست کے زیادہ تر ٹرانسپورٹر ہڑتال کی حمایت میں سڑکوں پر اترے ہیں۔