دھنباد: سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید، سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجئے سنگھ کے خلاف منگل کو دھنباد کی عدالت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ جس پر آج سماعت ہوئی اور عدالت نے درخواست منظور کرلی۔ مقدمے کی سماعت فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کی عدالت میں ہوگی۔ ساتھ ہی فلم اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا جسے سماعت کے لیے منظور بھی کرلیا گیا ہے۔ کانگریس رہنماؤں پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام ہے۔ مقدمہ درج کرتے ہوئے جھریا کے رہائشی ایڈوکیٹ ایس پی سنگھ نے عدالت سے ملزمین کے خلاف سمن جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔
چیف جوڈیشل مجسٹریٹ، دھنباد کی عدالت میں درج شکایت کے مطابق 11 نومبر 2021 کو سابق وزیر خارجہ اور کانگریس کے سینیئر رہنما سلمان خورشید کی تصنیف کردہ کتاب 'سن رائز اوور ایودھیا' سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ نے کتاب کا اجراء کیا تھا۔
مزید پڑھیں: