اردو

urdu

ETV Bharat / city

دھنباد: رکن اسمبلی کی پہل - دھنباد ایم ایل کا تعاون

ریاست جھار کھنڈ سے تعلق رکھنے والے مزدور دیگر ریاستوں میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں، ایسے میں ان مزدوروں کو مالی امداد دی جارہی ہے۔

دھنباد میونسپل کارپوریشن کا تعاون قابل تعریف
دھنباد میونسپل کارپوریشن کا تعاون قابل تعریف

By

Published : May 4, 2020, 3:00 PM IST

دھنباد میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ ان مزدوروں کی ایک فہرست تیار کی گئی ہے۔ یہ فہرست کارپوریشن کے توسط سے ایم ایل اے کو سونپ دی گئی ہیں۔

میونسپل کارپوریشن نے وارڈ سطح پر سروے کے بعد 724 مزدوروں کی ایک فہرست تیار کی ہے جو اراکین اسمبلی کے حوالے کردی گئی ہیں۔

آپ کو بتا دیں کہ یہ سروے کارپوریشن کے ذریعے کیا گیا ہے۔ یہ رپورٹ وارڈ کارکنان کے ذریعے گھر گھر جاکر تیار کی گئی تھی۔

کارپوریشن کے توسط سے ارکان اسمبلی کو فارم دیئے گئے ہیں۔ ارکان اسمبلی کی سفارش کے بعد یہ رقم ان مزدوروں کے کھاتے میں منتقل کردی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق چھاتا ٹانڈ علاقے سے سب سے زیادہ 311، سندری سے 48، جھریہ سے 90، کتراس سے 54 اور دھنباد سے 221 افراد دوسری ریاستوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے ریاست سے باہر پھنسے مزدوروں کو مالی مدد فراہم کرنے کے لئے حکومت نے ایم ایل اے فنڈز کی شکل میں 25 لاکھ کی رقم ایم ایل اے کو دی ہے۔ زیادہ سے زیادہ دو ہزار اور کم سے کم ایک ہزار رپے کی رقم مزدوروں کے کھاتے میں منتقل کرنا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details