اردو

urdu

ETV Bharat / city

حیدرآباد میں یکم جنوری سے کل ہند صنعتی نمائش - کل ہند صنعتی نمائش کا آغاز ہوگا

شہر حیدرآباد میں یکم جنوری سے کل ہند صنعتی نمائش کا آغاز ہوگا جس کے لئے تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔

حیدرآباد میں یکم جنوری سے کل ہند صنعتی نمائش۔ تیاریاں تیزی سے جاری
حیدرآباد میں یکم جنوری سے کل ہند صنعتی نمائش۔ تیاریاں تیزی سے جاری

By

Published : Dec 28, 2019, 12:53 PM IST

نامپلی میں واقع نمائش گراونڈ میں اس خصوص میں سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں جہاں اسٹالس نصب کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر کام انجام دیئے جارہے ہیں۔یہ 46روزہ نمائش 15فروری تک جاری رہے گی۔اسٹالس کی تیاری کے ساتھ اس نمائش کو اس مرتبہ کافی دلچسپ بنانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔توقع ہے کہ جاریہ سال تقریبا 25لاکھ افراد اس نمائش کا مشاہدہ کریں گے۔اس سال ہونے والی 80ویں نمائش کے لئے موضوع”معاشی تفویض اختیارات،انٹرپرینرشپ اورتعلیم“دیاگیا ہے۔گزشتہ سال نمائش میں ہوئے بڑے پیمانہ پر آگ لگنے کے واقعہ کے پیش نظر بہتر سیکوریٹی انتظامات کئے جارہے ہیں اور اس بات کویقینی بنایا جارہا ہے کہ آگ لگنے کی صورت میں فائر بریگیڈس اور یہاں آنے والوں کے لئے آسانی کے ساتھ جگہ فراہم کی جاسکے۔عہدیداروں کے ایک وفد نے پہلے ہی اس خصوص میں معائنے کئے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال پر یہاں سے لوگوں کو نکالنے کے سلسلہ میں تفصیلی منصوبہ تیار کیا۔ہر سال اس نمائش میں ہندوستان کے مختلف علاقوں سے لوگ آکر اپنے اسٹالس لگاتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details