اردو

urdu

ETV Bharat / city

رشوت لیتے تھانہ انچارج اور سپاہی گرفتار - Office arrested at Jharkhand

ریاست جھارکھنڈ میں انسداد بدعنوانی یونٹ ( اے سی بی) کی ٹیم نے دھنباد ضلع میں کتراس تھانہ کے انچارج اور ایک سپاہی کو چار ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے آج رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

رشوت لیتے تھانہ انچارج اور سپاہی گرفتار

By

Published : Sep 6, 2019, 8:51 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 4:42 PM IST

بیورو ذرائع نے یہاں بتایا کہ کتراس تھانہ علاقہ کے کیلو ڈیہہ کھٹال باشندہ رویندر یادو نے بیورو میں شکایت درج کرائی تھی کہ ان کی بھابھی نے اس سال آٹھ مئی کو تھانے میں ان کے ساتھ ہوئی چھیڑ چھاڑ کی شکایت درج کرائی تھی۔ اس کے اگلے دن نو مئی کو دوسرے فریق نے ایف آئی آر درج کرائی۔

معاملہ درج ہونے کے 20-22 دن بعد تھانہ کے ایک سپاہی ستیندر سنگھ ان کے گھر آیا اور کہاکہ 'دونوں فریق کی جانب سے ایف آئی آر درج کی گئی ہے اس لئے کیس کو مضبوط بنانے کیلئے تمہیں 6000 روپے دینے ہوںگے نہیں تو صاحب ( تھانہ انچارج) سے کہہ کر جیل بھیج دیں گے۔ جب پیسے نہیں ہونے کی مجبوری بتائی گئی تو 'سودا' چار ہزار روپے میں طے ہوا۔

ذرائع نے بتایاکہ تصدیق کرائے جانے پر شکایت درست پائی گئی۔ تھانہ انچارج ونود اراﺅں اور سپاہی ستیندر کے خلاف کاروائی کرنے کیلئے ٹیم کی تشکیل کی گئی۔ ٹیم نے تھانہ میں ونود اراﺅں اور ستیندر کو چار ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھ گرفتار کر لیا۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 4:42 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details