دہلی حکومت نے سابق کارپوریٹر ذاکر خان کو پیر کو دہلی اقلیتی کمیشن کا چیرمین مقرر کیا۔
سابق کارپوریٹر ذاکر خان دہلی اقلیتی کمیشن کے چیرمین مقرر - نینسی بارلو کو کل وقتی رکن
دہلی اقلیتی کمیشن کے چیرمین ڈاکٹر ظفرالاسلام کی مدت کار ختم ہونے کے بعد ذاکر خان کو چیرمین بنایا گیا ہے۔ چیرمین کی مدت کار تین برس کی ہوتی ہے۔
دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ذاکر خان
دہلی حکومت کے ریونیو محکمہ کی طرف سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق مسٹر خان کو کمیشن کا کل وقتی چیرمین اور کنولجیت سنگھ اور نینسی بارلو کو کل وقتی رکن مقرر کیا گیا ہے۔
دہلی اقلیتی کمیشن کے چیرمین ڈاکٹر ظفرالاسلام کی مدت کار ختم ہونے کے بعد ذاکر خان کو چیرمین بنایا گیا ہے۔ چیرمین کی مدت کار تین برس کی ہوتی ہے۔ مسٹر خان بابر پور سے کارپوریٹر رہ چکے ہیں۔