اردو

urdu

ETV Bharat / city

کوروناوائرس: نوجوان کی پٹائی معاملہ، تین گرفتار - دہلی کے بوانا میں مسلم نوجوان کی کورونا کے شبہ میں پٹائی

قومی دارالحکومت دہلی شمال مشرقی ضلع بوانا میں کچھ شر پسند عناصر نے ایک نواجوں کی کورونا کے شبہ میں پٹائی کر دی، اس مار پیٹ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

دہلی: کورونا کے شبہ میں ایک نوجوان کی پٹائی، 3 گرفتار
دہلی: کورونا کے شبہ میں ایک نوجوان کی پٹائی، 3 گرفتار

By

Published : Apr 10, 2020, 5:03 PM IST

بتایا جارہا ہے کہ یہ نوجوان اپنے کچھ ساتھیوں سمیت مدھیہ پردیش گیا تھا اور جب گاؤں کے کچھ شر پسند عناصر کو معلوم ہوا کہ وہ جماعت میں گیا ہے تو اس کے اہل خانہ پر دباؤ ڈالنا شروع کردیا، جب وہ نوجوان واپس لوٹا تو ان شر پسندوں نے کورونا کے شبہ میں اس کی پٹائی کر دی۔

دراصل جب یہ نوجوان مدھیہ پردیش سے دہلی آرہا تھا، تو تھانہ مہیندر پارک کی پولیس نے چیکنگ کے دوران اس سے پوچھ گچھ کی، پوچھ گجھ کے دوران نوجوان نے بتایا کہ وہ بوانا کے علاقہ ہرولی گاؤں کا رہائشی ہے۔

جس کے بعد دہلی پولیس کی پی سی آر نے اسے گاؤں منتقل کردیا، لیکن جب اس نے گاؤں جانا شروع کیا تو کچھ شر پسند عناصر نے اسے پکڑ لیا اور اس سے پوچھ گچھ کی شروع کر دی جب اس نے بتایا کہ وہ مدھیہ پردیش کسی کام سے گیا ہوا تھا تو ان لوگوں نے اس کے ساتھ مار پیٹ شروع کر دی۔

وہ بتاتا رہا کہ وہ کسی کام سے مدھیہ پردیش گیا تھا لیکن وہ نہیں مانے اور اسے بری طرح پیٹا، کافی دیر مارپیٹ کرنے کے بعد شر پسندوں نے اسے پولیس کے حوالے کر دیا اور بتایا کہ یہ کورونا مبتلا ہے۔

ان شر پسندوں کے کہنے پر پولیس نے اس نوجوان کو ہسپتال میں کورونا کے ٹیسٹ کے لیے منتقل کیا، لیکن اسکریننگ کے بعد اس کی رپورٹ منفی آئی، جس کے بعد پولیس نے علاقے کے تین افراد کو گرفتار گرفتار کیے گئے نوجوانوں کے نام نوین، پرشانت اور پرمود ہیں۔ اب پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔کرلیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details