اردو

urdu

ETV Bharat / city

دہلی میں مسلسل بارش سے جمنا کی سطح آب میں اضافہ - etv bbharat urdu

دارالحکومت دہلی میں رک رک کر ہورہی بارشوں سے آئی ٹی او گھاٹ پر سیلابی پانی سیڑھیوں تک پہنچ گیا ہے۔ لیکن بارش کا پانی جمع ہونے اور ہتھنی کنڈ بیراج سے پانی چھوڑے جانے سے جمنا ندی لبالب ہوگئی ہے اور خطرے کے نشان سے اوپر پانی بہہ رہا ہے۔

دہلی میں مسلسل بارش جمنا کی سطح آب میں اضافہ
دہلی میں مسلسل بارش جمنا کی سطح آب میں اضافہ

By

Published : Jul 30, 2021, 10:52 PM IST

جمنا کا پانی دارالحکومت دہلی کے آئی ٹی او گھاٹ پر سیڑھیوں تک پہنچ گیا ہے۔ وہیں بارش کا پانی جمع ہونے سے سڑکوں پر لوگ پریشان ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آفس سے گھر پہنچنے کے لیے لوگوں کو کافی مشقت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
حالت یہ ہے کہ جمنا کا پانی دہلی کے آئی ٹی او پر گھاٹ کے قدموں تک پہنچ گیا ہے۔ آئی ٹی او گھاٹ پر غوطہ خور کو تعینات کر دیئے گئے۔

جمعرات کی رات 12 بجے سے پانی کی سطح میں اضافہ ہونا شروع ہواہے جو اب بھی مسلسل بڑھ رہا ہے۔

5 دن پہلے تک کافی دور تک بہنے والی جمنا ندی میں طغیانی آنی شروع ہوگئی ہے۔ اور خطرے کے نشان کو پار کرچکا ہے۔

نہ صرف آئی ٹی او گھاٹ بلکہ دہلی کے مختلف جمنا گھاٹوں میں بھی پانی کی سطح میں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ ریلوے کے پرانے لوہے کے پل کے قریب جمنا کی پانی کی سطح دوپہر 12 بجے 205.37 میٹر ریکارڈ کی گئی جو کہ خطرے کے نشان سے اوپر ہے۔ صبح 6 بجے پرانا ریلوے لوہا پل کے قریب جمنا کی سطح کی سطح 205.10 میٹر ریکارڈ کی گئی۔ جمنا کی پانی کی سطح صبح 7 بجے 205.17 میٹر اور صبح 8:00 بجے 205.22 میٹر ریکارڈ کی گئی۔ یہ صبح 9 بجے تک 205.26 میٹر ، صبح 10 بجے 205.32 میٹر تھا جو 11 بجے تک بڑھ کر 205.34 میٹر ہو گیا۔

واضح رہے کہ ہتھنی کنڈ بیراج سے پانی ہر گھنٹے میں جمنا میں چھوڑا جا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے جمنا کے پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ صبح 6 بجے ہریانہ کے ہتھنی کنڈ بیراج سے 20 ہزار 485 کیوسک پانی چھوڑا گیا۔

یہاں تک کہ صبح 7 بجے 20 ہزار 485 اور صبح 8 بجے 19 ہزار 56 کیوسک پانی ہتھنی کنڈ بیراج سے جمنا ندی میں چھوڑا گیا ہے۔

جمنا ندی میں پانی میں اضافے کے ساتھ ہی راحتی اور غوطہ خوروں کی ٹیمیں چوکنا ہوگئ ہیں۔

ہتھنی کنڈ بیراج کی حالت
وقت کا پانی چھوڑا گیا (کیوسک)
صبح 6 بجے۔20،485
صبح 7 بجے۔20،485
صبح 8 بجے۔19،056

پرانے لوہے کے ریلوے پل پر جمنا کی سطح
وقت پانی کی سطح (میٹر)
صبح 6 بجے205.10
صبح 7 بجے۔ 205.17
صبح 8 بجے۔ 205.22
صبح 9 بجے۔ 205.26
صبح 10 بجے۔ 205.32
صبح 11 بجے۔ 205.34
دوپہر 12 بجے۔205.37

اس کے ساتھ ہی حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت جمنا میں پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے۔

مزید پڑھیں:دہلی میں موسلادھار بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک جام

جمنا فی الحال پرانا لوہا پل کے قریب خطرے کے نشان سے نیچے بہہ رہی ہے۔ لیکن اسی طرح اگر جمنا کے پانی کی سطح میں اضافہ ہوتا رہا تو مزید خطرات بڑھ سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details