اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے نوئیڈا علاقے میں عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر شجر کاری کے متعدد پروگرام منعقد کیے گئے۔
نوئیڈا اتھارٹی کی چیف ایگزیکیوٹو آفیسر ریتو مہیشوری نے سیکٹر 15 کے بلاک اے کے پارک میں پودا لگا کر پروگرام کا افتتاح کیا۔ نوئیڈا اتھارٹی اس سال 3 لاکھ سے زائد پودے لگانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔
اتھارٹی کی سی ای او ریتو مہیشوری نے بتایا ‘نوئیڈا کے مختلف سیکٹرز 34 ، 44 ، 46 ، 50 ، 52 ، 71 ، 77 ، 85 ، 91 اور ایم پی 3 پارکس، سنٹرل زون اور نوئیڈا کے گرین زون میں نیم، مولشری، جامن اور پیپل جیسے ماحول دوست 2930 پودے لگائے گئے ہیں’۔
انہوں نے بتایا 'پودوں کی یہ تمام ذاتیں نہ صرف ماحولیاتی اور آب و ہوا کی محافظ ہیں بلکہ یہ درخت نسبتاً طویل عرصے تک بھی کھڑے رہیں گے۔ اس کی وجہ سے جانوروں، پرندوں اور انسان کو طویل عرصے تک پھل، پھول، دوائی اور سایہ ملے گا اور یہ تمام جانداروں کی بنیادی ضرورت ہے۔