اردو

urdu

ETV Bharat / city

عالمی یوم ماحولیات اور اردو پارک - urdu park in old delhi

پرانی دہلی کے اطراف میں جو پارک عوام کے لیے بنائے گئے تھے وہ اب جواریوں کا اڈا بن چکے ہیں یا پھر وہ چٹیل میدانوں میں تبدیل ہوچکے ہیں، جس کی گواہی دہلی کی شاہی جامع مسجد سے متصل اردو پارک دے رہا ہے۔

world environment day and urdu park in old delhi
عالمی یوم ماحولیات اور اردو پارک

By

Published : Jun 6, 2021, 7:25 AM IST

دہلی حکومت کی جانب سے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر دہلی کے مختلف حصوں میں 33 لاکھ پودے لگانے کا عہد کیا گیا تھا لیکن گزشتہ برسوں کی طرح رواں برس بھی فصیل بند شہر کو نظر انداز کیا گیا۔ جس کی گواہی دہلی کی شاہی جامع مسجد سے متصل اردو پارک دے رہا ہے۔

عالمی یوم ماحولیات اور اردو پارک

پرانی دہلی کے اطراف میں سبزہ زار علاقوں کی کمی سے مقامی افراد متعدد بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں جو پارک پہلے پرانی دہلی کی عوام کے لیے بنائے گئے تھے وہ یا تو جواریوں کا اڈہ بن چکے ہیں یا پھر وہ چٹیل میدانوں میں تبدیل کیے جا چکے ہیں۔

اس تلخ حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے فضائی و آبی آلودگی میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ انسانی زندگی کی بقا ہوا اور پانی کے ساتھ ساتھ لاتعداد اقسام کے پیڑ پودوں اور چرند و پرند کے علاوہ سمندر و تالابوں پر منحصر ہے۔

بہت تیزی سے بڑھتی آبادی شہروں کا پھیلاؤ جنگلات کا کٹاؤ اور فضائی آلودگی سے ماحولیات کی سنگینی میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ گذشتہ دنوں کورونا وائرس کے دوران لوگوں کو آکسیجن کے لیے ہم سب نے تڑپتے ہوئے دیکھا۔

ایک سروے کے مطابق ہر سال دنیا بھر سے 70 لاکھ سے زائد افراد فضائی آلودگی سے ہلاک ہو رہے ہیں جبکہ کئی لاکھ لوگ کینسر سمیت دیگر امراض کا شکار ہو رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details