اردو

urdu

By

Published : May 29, 2020, 7:32 PM IST

ETV Bharat / city

دہلی ہائی کورٹ اور نچلی عدالت میں 14 جون تک سماعت معطل

دہلی ہائی کورٹ نے 14 جون تک ہائی کورٹ اور دہلی کی نچلی عدالتوں میں کام معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Working in High Court and lower courts suspended till 14 June
دہلی ہائی کورٹ اور نچلی عدالت میں 14 جون تک سماعت معطل

14جون تک سماعت کو معطل کرنے کا فیصلہ ہائی کورٹ کے رجسٹرار منوج جین کے دستخط کے ذریعہ جاری کردہ حکم میں کیا گیا ہے، یہ فیصلہ ہائی کورٹ کی انتظامی اور جنرل سپرویژن کمیٹی نے لیا ہے۔

یکم جون سے 12 جون تک ہائی کورٹ میں درج مقدمات جولائی اور اگست کے ماہ میں سماعت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

یکم جون کے درج مقدمات کی سماعت 3 جولائی کو، 2 جون کے مقدمات کی سماعت 16 جولائی کو، 3 جون کے مقدمات کی سماعت 17 جولائی کو، 4 جون کو درج مقدمات کی سماعت 18 جولائی کو، 5 جون کو درج مقدمات کی سماعت 27 جولائی کو، 6 جون کو درج مقدمات کی سماعت 28 جولائی کو، 8 جون کو درج مقدمات کی سماعت 29 جولائی کو، 9 جون کو درج مقدمات کی سماعت 30 جولائی کو، 10 جون کو درج مقدمات کی سماعت 31 جولائی کو، 11 جون کو درج مقدمات کی سماعت 4 اگست کو اور 12 جون کو درج مقدمات کی سماعت 5 اگست کو کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ نچلی عدالتیں سابقہ ​​رہنما خطوط کے مطابق ضمانت اور اسٹے وغیرہ جیسے اہم معاملات کی سماعت جاری رکھے گی۔

ہائی کورٹ نے نچلی عدالتوں کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کو سیسکو ویب ایکس کے ذریعے ویڈیو کانفرنسنگ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے 3 مئی تک کام معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں سے کہا تھا کہ وہ اہم مقدمات کی سماعت کے لیے رہنمائی کے طریقہ کار پر اپنا طریقہ کار خود طئے کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details