اردو

urdu

ETV Bharat / city

'شاہین باغ کی خواتین ملک کی حفاظت کر رہی ہیں' - Women in Shaheen Bagh are protecting the country

دہلی اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد سے مسلسل اشتعال انگیز بیانات کا دور جاری ہے، جس کی وجہ سے دہلی میں ماحول خراب کیا جا رہا ہے۔

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر سبھاش چوپڑا نے ایک پریس کانفرنس کی
دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر سبھاش چوپڑا نے ایک پریس کانفرنس کی

By

Published : Feb 3, 2020, 7:23 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 1:14 AM IST

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر سبھاش چوپڑا نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی نیت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج شاہین باغ میں بیٹھی خواتین کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر سبھاش چوپڑا نے ایک پریس کانفرنس کی
دہلی کی عوام کے درمیان نفرت کی سیاست کی جا رہی ہے، ایسے میں جو حالات نظر آ رہے ہیں اس سے یہ صاف ظاہر ہے کہ آئندہ انتخابات سے قبل عوام کو تقسیم کیا جا رہا ہے۔اسی سے متعلق آج دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر سبھاش چوپڑا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ شاہین باغ میں بیٹھی خواتین ہمارا مان ہیں۔ وہ آج ہمارے بچوں کے لیے سڑکوں پر اتری ہیں، میں ان کی اس ہمت کو سلام کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ شاہین باغ کی خواتین نے راستہ روکا ہوا ہے لیکن میں انہیں بتانا چاہتا ہوں یہ وہ خواتین ہیں ہمیشہ پردہ میں رہا کرتی تھی آج وہ ملک کے لیے سڑکوں پر اتریں ہیں۔
Last Updated : Feb 29, 2020, 1:14 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details