نئی دہلی: دارالحکومت دہلی میں ایک خاتون کو ریستوراں میں ساڑی میں داخلہ نہ ملنے کی خبر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ جو ویڈیو وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں ریسٹورنٹ کا عملہ یہ کہتے ہوئے دیکھا گیا ہے کہ وہ صرف اسمارٹ کیوزول پہننے والوں کو اجازت دیتے ہیں اور ساڑیاں اسمارٹ کیوزول میں نہیں آتی ہیں۔ ویڈیو کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اس سے پہلے بھی خاتون واضح طور پر بول چکی ہے۔ ویڈیو میں ہی، وہ دوسری خاتون اسٹاف سے ایک بار وضاحت کرنے کو کہتی نظر آرہی ہیں۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے والی خاتون شفالی وید لکھتی ہیں کہ یہ فیصلہ کرنا خواتین کا ہے کہ وہ ساڑی پہنیں یا نہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ وہ امریکہ، برطانیہ اور دبئی جیسے ممالک میں ریستورانوں میں ساڑھی پہن کر داخل ہوئی ہیں اور کسی نے انہیں نہیں روکا۔