اردو

urdu

ETV Bharat / city

پلوامہ کے شہید میجر وبھوتی دھونڈیال کی اہلیہ فوج میں شامل - Institute Officers Training Academy (OTA)

پلوامہ حملے میں شہید ہونے والے میجر وبھوتی دھونڈیال کی اہلیہ نیتیکا کول ہفتہ کے روز ہندوستانی فوج میں شامل ہوگئیں۔

The wife of martyred Major Vibhuti Dhoundiyal of Pulwama joined the army
پلوامہ کے شہید میجر وبھوتی دھونڈیال کی اہلیہ فوج میں شامل

By

Published : May 29, 2021, 10:23 PM IST

محترمہ نیتیکا یہاں کے ملک کے دفاعی تربیتی انسٹی ٹیوٹ آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی (او ٹی اے) میں منعقدہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران فوج میں شامل ہوئیں۔

اس دوران محترمہ نیتیکا آرمی کی وردی میں ملبوس تھیں اور ناردرن کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی نے ان کی وردی پر ستارے لگائے۔

وزارت دفاع کی ویب سائٹ پر اس تقریب کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

اودھم پور منسٹر آف ڈیفنس کے پی آر او نے ٹویٹ کیا ’’ سال 2019 میں پلوامہ میں عظیم قربانی دینے والے میجر وھوبتی دھونڈیال کو شوریہ چکر سے نوازا گیا تھا۔ آج ان کی اہلیہ نیتیکا کول نے انہیں خصوصی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہندوستانی فوج کی وردی تن زیب کی۔

ٹویٹ میں کہا گیا ’’یہ ان کے (نیتیکا کول) کے لئے فخر کا لمحہ تھا کیونکہ شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی نے خود ان کی وردی پر ستارے لگائے۔

اس دوران مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے محترمہ کول کو ٹویٹ کرکے مبارکباد دیتے ہوئے ان کی تعریف کی۔

اسمرتی ایرانی نے ٹویٹ کیا ’’نیتیکا کول ، آپ ہندوستان کی خواتین کی طاقت کی لگن ، عزم اور عقیدت کا اظہار ہیں‘‘۔

انہوں نے کہا ’’میجر وبھوتی دھونڈیال آج آپ کے کاندھے پر ستاروں کو دیکھ کر خوشی اور فخر سے مسکرا رہے ہوں گے۔ آپ کومیری نیک خواہشات‘‘۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details