جب ایک ہی پارلیمانی سیٹ سے 480 امیدوار تھے
اتنے زیادہ امید واروں نے نہ صرف الیکشن کمیشن کے لیے نئی مصیبت پیدا کر دی تھی بلکہ صاف شفاف انتخاب کے لیے انہیں بہت سے اقدامات کرنے کے لیے مجبور کر دیا تھا۔
جب ایک ہی پارلیمانی سیٹ سے 480 امیدوار تھے
جمہوریت میں انتخاب لڑنے کی آزادی کی وجہ سے آندھرا پردیش کے نلگونڈا لوک سبھا سیٹ اس لیے تاریخی اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ 1996 کے عام انتخابات میں یہاں ریکارڈ 480 امیدوارانتخابی میدان میں تھے۔
عام انتخابات 1996 میں نل گونڈا سیٹ پر 480 امیدواروں کے انتخاب لڑنے کی وجہ سے الیکشن کمیشن کو ووٹنگ کے لیے بیلٹ پیپر کی جگہ’بیلٹ بک‘ کا استعمال کرنا پڑا تھا۔