اردو

urdu

ETV Bharat / city

تملناڈو کی لڑکی کی دہلی میں خودکشی - لڑکی نے خودکشی کی

دارالحکومت دہلی میں ایک لڑکی نے خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس خاتون کا تعلق تامل ناڈو سے ہے۔ اس کے پاس سے ایک خودکش نوٹ بھی برآمد کیا گیا ہے، جس میں لڑکی نے ذہنی طور پر پریشان ہونے کی بات لکھی ہے اور اس موت کا ذمہ دار کسی کو نہیں ٹھہرایا ہے۔

West Vihar: Tamil Nadu girl commits suicide by hanging
مغربی وہار: تملناڈو کی لڑکی نے پھانسی لگاکر خودکشی کی

By

Published : May 5, 2020, 3:07 PM IST

دہلی کے پچھم وہار کے اوتار انکلیو میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ایک ندوشیزہ نے گھر کے اندر پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے میں لاش محفوظ رکھی ہے۔ لواحقین کی آمد کے بعد پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

پولیس نے موقع سے ایک خودکش نوٹ بھی برآمد کیا ہے، جس میں لڑکی ذہنی طور پر پریشان ہونا لکھا ہے اور اس موت کا ذمہ دار کوئی نہیں ہونا لکھا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں لڑکی کے لواحقین کو آگاہ کردیا ہے۔

معلومات کے مطابق ہلاک ہونے والی لڑکی 22 سالہ تمتی اصل تامل ناڈو کی رہنے والی ہے، جو آئی وی ایف سنٹر میں کام کرتی تھی۔ پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ آج ان کے کچھ جاننے والوں سے کینیڈا سے کال موصول ہوئی۔

اس نے کئی بار فون کرنے پر بھی فون نہیں اٹھایا۔ اںہوں نے اس کی عمارت میں رہنے والے ایک اور شخص کو فون کیا اور اس سے فون اٹھانے کو کہا۔ جب وہ لڑکی کے گھر گیا تو دروازہ اندر سے بند تھا۔

پڑوسی نے متعدد بار آواز لگائی لیکن اندر سے کوئی جواب نہیں ملا، تب پڑوسی کو کچھ شک ہوا۔ پولیس کو اس معاملے سے آگاہ کیا۔ جب پولیس موقع پر پہنچی اور زبردستی دروازہ کھولا تو دیکھا کہ لڑکی پنکھے سے دوپٹہ اور چادر کے ساتھ لٹکی ہوئی ہے۔ نیز وہاں ایک خودکش نوٹ بھی رکھا ہوا تھا۔

بتایا جارہا ہے کہ لڑکی کچھ عرصے سے ذہنی طور پر پریشان تھی۔ لاک ڈاؤن کے بعد وہ زیادہ پریشان ہونے لگی۔ وہ غیر شادی شدہ تھی اور یہاں اکیلی رہتی تھی۔ اس کے لواحقین سے ان تمام چیزوں کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details