اردو

urdu

ETV Bharat / city

دہلی: کورونا وائرس کے سبب ہفتہ واری بازار پر پابندی

کورونا وائرس کے اثرات کو روکنے اور احتیاط کے پیش نظر دہلی حکومت نے دہلی کے مختلف علاقوں میں لگنے والی ہفتہ واری بازار کو 31 مارچ تک کے لیے بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

CM kejriwal
وزیر اعلی اروند کیجریوال

By

Published : Mar 16, 2020, 7:08 PM IST

کورونا وائرس سے بچنے کے لیے دہلی حکومت نے مختلف علاقوں میں لگائی جانے والی ہفتہ وار بازار کو 31 مارچ تک کے لیے بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت نمائندہ آشوتوش جھا

دہلی کے مختلف علاقوں میں ہفتہ واری بازار شام سے رات 11 بجے تک لگائی جاتی ہے جس میں مقامی افراد پھل اور سبزیوں کے ساتھ ساتھ گھریلو ضروریات کی اشیاء بھی خریدنے کے لیے آتے ہیں جس کی وجہ سے کافی زادہ ہجوم ہوتا ہے۔

ہفتہ واری بازار کو 31 مارچ تک کے لیے بند کرنے کا حکم جاری

بازاروں میں ہجوم کو دیکھتے ہوئے ان بازاروں پر پابندی عائد کردی گئی ہے کیونکہ ہجوم میں انفیکشن پھیلنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے لہذا احتیاط کے طور پر ہفتہ واری بازار کو 31 مارچ تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دہلی حکومت نے کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے کے لئے 31 مارچ تک اسکول، کالج، سنیما گھر اور نائٹ کلب کو بھی بند کردیئے ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details