آئی جی آئی ایئرپورٹ پر کسٹم ڈپارٹمنٹ نے ہانگ کانگ سے آرہے ایک بھارتی مسافر کو گھڑیوں کی اسمگلنگ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے، اس مسافر سے دو غیر ملکی برانڈ کی گھڑیاں برآمد ہوئی ہیں، جس کی قیمت 81 لاکھ سے زیادہ ہے۔
آئی جی آئی ایئرپورٹ سے گھڑی اسمگلر گرفتار - آئی جی آئی ایئرپورٹ سے گھڑی اسمگلر گرفتار
دہلی کے آئی جی آئی ایئرپورٹ پر کسٹم ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نے ہانگ کانگ سے آئے ایک ہندوستانی مسافر کو گھڑیوں کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا ہے، جس کے قبضے سے غیرملکی برانڈ کی دو گھڑیاں بھی برآمد کی ہے۔
آئی جی آئی ایئرپورٹ سے گھڑی اسمگلر گرفتار
کسٹم ترجمان کے مطابق اس مسافر کو حکام نے اس وقت شک کی بنیاد پر اس وقت گرفتار کیا جب وہ گرین چینل کراس کررہا تھا، کسٹم حکام نے جب اس کی تلاشی لی تو اس کے قبضے سے دو غیر ملکی گھڑیاں برآمد ہوئیں، جس کی قیمت 81.21 لاکھ ہے۔
تفتیش کے دوران مسافر نے بتایا ہے کہ اس نے اپنے پچھلے سفر کے دوران 1.72 کروڑ کی گھڑیوں کی اسمگلنگ کرچکا ہے، کسٹم ایکٹ کی دفعہ 110 کے تحت برآمد شدہ گھڑیاں کسٹم حکام نے قبضے میں لے لیں جبکہ مسافر کو دفعہ 104 کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔