دہلی وقف بورڈ نے اپنے ملازمین سمیت انجینیئرز کی ایک ٹیم کے ساتھ شاہی مسجد فتح پوری کا معائنہ کیا۔ مذکورہ ٹیم نے مسجد فتحپوری کے ان مقامات کی نشاندہی کی جہاں مرمت اور تزئین کاری کی اشد ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ 25 برسوں سے بڑے پیمانے پر مسجد کی مرمت اور تزئین کاری کا کام نہیں ہوا تھا۔ اس سلسلے میں شاہی مسجد فتحپوری کے امام مفتی مکرم احمد نے مسجد کی خستہ حالی کی شکایت دہلی وقف بورڈ، سینٹرل وقف، اقلیتی کمیشن، مرکزی حکومت، دہلی حکومت اور آثار قدیمہ سے کی تھی، ان ساری شکایتوں کے باوجود کسی کان میں جو تک نہیں کرے گی۔ اور 25 برس بعد اب دہلی وقف بورڈ تزئین کاری اور مرمت کا کام کرنے کے لیے انجینئروں کی ایک ٹیم کو مسجد کا معائنہ کرنے کے لیے بھیجا۔