اردو

urdu

ETV Bharat / city

نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کی بازآبادکاری کے لیے روڈ شو - ای ٹی وی بھارت نیوز

نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کی باز آبادکاری کے لیے سرمایہ کاروں اور ڈیولپرز کو راغب کرنے کے مقصد سے ریلوے لینڈ ڈیولپمنٹ اٹھارٹی (آر ایل ڈی اے )کے ساتھ جمعرات سے چھ روزہ ورچوئل روڈ شو کرنے جارہی ہے۔

New Delhi Railway Station
نئی دہلی ریلوے اسٹیشن

By

Published : Jan 13, 2021, 10:09 PM IST

نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کی باز آبادکاری کے لیے منصوبے کی بحالی پر 14 سے 19 جنوری 2021 تک ورچوئل روڈ شو کرے گا جس میں سنگاپور ، آسٹریلیا ، دبئی اور اسپین سمیت مختلف ممالک کے سرمایہ کار اور ڈیولپر شرکت کریں گے۔

اس میں ممکنہ بولی فراہم کرنے والوں کے ساتھ مجوزہ لین دین کے ڈھانچے اور پروجیکٹ کے مختلف جہتوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد یوروپ ، آسٹریلیا اور جنوبی کوریا جیسے جدید جغرافیائی علاقوں کی اہم ایسٹیٹ ڈیولپر اور مالی اداروں کو شامل کرنا ہے۔ منصوبے کو بہتر ڈھنگ سے سمجھانے کے لیے آر ایل ڈی اے نے پروجیکٹ سے واک تھرو بھی تیار کیا ہے جسے روڈ شو کے دوران دکھایا جائے گا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details