قومی دارالحکومت دہلی میں واقع سماجی تنظیم خادم انسانیت فاؤنڈیشن نے 'ایس ڈی ایم سی' حوض رانی اردو اسکول کے ساتھ مشترکہ طور پر بین الاقوامی امن اور سوچھ بھارت مہم پر ایک ورچوئل ای مقابلے کا اہتمام کیا اور مہاتما گاندھی کے آدرش پر مبنی اور سوچھ بھارت پر پینٹنگ، ڈرائنگ، تقریر، نظم وغیرہ پر آن لائن مقابلہ ہوا۔
ورچوئل مقابلہ کی بہترین انٹریز کو 'ایس ڈی ایم سی' ساؤتھ ژون کی چیئرپرسن ڈاکٹر نندنی شرما، خادم انسانیت فاؤنڈیشن کے صدر فاروق صدیقی، اسکول انچارج نادرہ خان نے انعامات سے نوازا۔
پروگرام کی مہمان خصوصی 'ایس ڈی ایم سی' ساؤتھ ژون کی چیئرپرسن ڈاکٹر نندنی شرما نے اس موقع پر مہاتما گاندھی کے طریقے پر چلتے ہوئے امن اور اخوت کو عام کرنے پر زور دیا۔