کانگریس کے پرتاپ سنگھ باجوا نے صدر کے خطاب کے شکریہ کی تحریک میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ یوم جمہوریہ پر لال قلعہ پر جو کچھ بھی ہوا، وہ افسوسناک ہے۔ اس کی کسی بھی صورت حمایت نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کسان ریلی کے راستے کو شروع میں بدل دیا گیا۔
کانگریس ارکان نے کہا کہ دہلی میں یوم جمہوریہ پر ہوئے تشدد کی جانچ سپریم کورٹ کی نگرانی میں کرائی جانی چاہیے۔ اس کے لیے دو ماہ کا وقت طے ہونا چاہیے۔ قصورواروں کو ہر قیمت پر سزا دی جانی چاہیے۔