قومی دارالحکومت دہلی کے بابر پور میٹرو اسٹیشن کے باہر کا یہ ویڈیو اس بات کو واضح طور پر بیان کر رہا ہے کہ دہلی پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے سامنے شہریت ترمیمی قانون کے حامیوں کی جانب سے جب پتھر بازی کی جا رہی ہے تب پولیس وہاں تماشائی بنی نظر آ رہی ہے۔
دہلی: پولیس کی جانبدارانہ کارروائی کا ویڈیو وائرل - Video of Delhi Police take deliberate action
دہلی پولیس نے شمال مشرقی دہلی میں مظاہرین کے خلاف مبینہ طور پر دوہرا رویہ اختیار کرتے ہوئے کارروائی کی۔
دہلی میں پولیس کی جانبدارانہ کارروائی کا ویڈیو
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق 'جب ہم نے دوسری جانب بھی دیکھا تھا جہاں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرین پر پولیس لاٹھیاں برساتی ہوئی نظر آ رہی تھی۔
اس ویڈیو سے یہ صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ پولیس جانبداری برتتے ہوئے کارروائی کر رہی ہے کیونکہ ایک طرف پولیس پتھراؤ کے خلاف فوری طور پر ایکشن لیتی ہوئی دِکھ رہی ہے وہیں دوسری جانب لوگ پتھراؤ کر رہے ہیں تو پولیس انہیں روکنے کی بھی کوشش نہیں کر رہی۔
Last Updated : Mar 2, 2020, 11:20 AM IST