دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس سے بچاو کے لیے جہاں حکومت، انتظامیہ اور ڈاکٹر عوام میں بیداری پیدا کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں وہیں دوارکا کے چھوٹے بچے بھی اس وائرس کے بارے میں ویڈیو بنا کر بیداری پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
دوارکا کی ایک 12 سالہ بچی نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دوارکا کے باشندوں کو وائرس کے بارے میں اور اس سے بچنے کے باری میں بتانے کی کوشش کی ہے۔
بارہ برس کی ایوا گوتم دوارکا کے سیکٹر 10 شکنتلام اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہے اور جی ڈی گوینکا اسکول میں آٹھویں جماعت کی طالبہ ہیں۔ایوا گوتم نے اپنی ویڈیو میں سب سے پہلے اپنا تعارف کرانے کے بعد کورونا وائرس کے بارے میں مختصر معلومات فراہم کرتی ہیں۔