اردو

urdu

ETV Bharat / city

اسلحہ کی نوک پر لوٹ کرنے والے شاطر بدمعاش گرفتار - ای ٹی وی بھارت کی خبریں

نوئیڈا گوتم بدھ نگر تھانہ ربوپورہ کوتوالی پولیس نے دو شاطر لٹیروں گورو اور وکاس کو گرفتار کیا ہے, جو اسلحہ کے زور پر راہگیروں کو لوٹتے تھے۔ پولیس نے ان ملزمان کے قبضے سے لوٹا ہوا موبائل فون، موٹر سائیکل انجن اور پرزے اور ایک لوٹی ہوئی موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔

Vicious thugs arrested for robbing at gunpoint
اسلحہ کی زد پر لوٹنے والے شاطر بدمعاش گرفتار

By

Published : Feb 9, 2021, 9:45 AM IST

نوئیڈا کے ربوپورہ پولیس کے مطابق کچھ دن سے ڈکیتی کی شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ اس کو روکنے اور پکڑنے کے لیے پولیس کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ پولیس نے دونوں لٹیروں کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ چاچورہ نہر کے کنارے کسی واردات کو انجام دینے کا پلان بنا رہے تھے۔

جون پور میں بھیانک سڑک حادثہ، چھ افراد ہلاک

پولیس نے ان کے پاس سے لوٹی ہوئی بائیکس اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ ان کی نشاندہی پر پولیس نے موقع پر ہی آنر کمپنی کا ایک اسمارٹ فون ،ایک بائیک اور بائیک کے پرزے اور انجن کو بھی برآمد کرلیا۔ ڈکیتی اور چوری کے الزام میں پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرنے کے بعد دونوں ملزمان گورو کمار اور وکاس عرف گولو کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details