میلے میں دیوالی تہوار سے متعلق دکانیں، بچوں کے جھولے اور پولیس اہلکاروں کے افراد خاندان کے لیے مختلف پروگرامز منعقد کیے گئے۔ میلے میں پولیس فیملی کے بچوں نے مختلف مقابلوں میں بھی حصہ لیا جس میں رنگولی اور دیپ مقابلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں کو کمشنر پولیس نے انعامات سے نوازا۔
اترپردیش پولیس فیملی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے دیوالی میلہ کا انعقاد - دیوالی میلے
نوئیڈا میں واما سارتھی اترپردیش پولیس فیملی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے دیوالی کے موقع پر میلے کا اہتمام کیا گیا۔ دیوالی میلے کی قیادت کمشنر آلوک سنگھ نے کی۔
یوپی پولیس فیملی ویلفیئر ایسوسی ایشن کا پولیس لائن میں میلہ کا انعقاد
یہ بھی پڑھیں:'کسانوں نے نوئیڈا کی سی ای او کی ارتھی نکالی'
پہلی بار کمشنریٹ گوتم بدھ نگر میں پولیس فیملی کے افراد کے لیے اس قسم کے دیوالی میلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل کمشنر آف پولیس لاء اینڈ آرڈر، ایڈیشنل کمشنر آف پولیس ہیڈ کوارٹر اور دیگر پولیس افسران اور پولیس خاندان کے ارکان اور بچوں نے دیپاولی میلے میں آکر میلے کی رونق بڑھائی۔