اردو

urdu

ETV Bharat / city

'اتر پردیش پولیس آر ایس ایس کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے' - سپریم کورٹ کے نامور وکیل پرشانت بھوشن

اتر پردیش پولیس کے ذریعہ رہائی منچ کے صدر محمد شعیب کو ایک ماہ تک حراست میں رکھنے کے بعد جب رہا کیا گیا تو انہوں نے اپنی روداد بیان کی۔

اتر پردیش پولیس آر ایس ایس کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے
اتر پردیش پولیس آر ایس ایس کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے

By

Published : Jan 21, 2020, 6:27 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 9:26 PM IST

ریاست اتر پردیش میں پولیس کی بربریت اور مسلمانوں کے ساتھ ساتھ نچلی ذات کے ہندو لوگوں کے خلاف ان کا رویہ اس بات کی دلیل ہے کہ اتر پردیش کی پولیس آر ایس ایس کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے' یہ باتیں آج دارالحکومت دہلی کے پریس کلب آف انڈیا میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران سامنے آئی۔

پریس کانفرینس

اس دوران رہائی منچ کے صدر محمد شعیب نے بتایا کہ جس طرح سے پولیس نے نچلی ذات کے ہندو بھائیوں کو گرفتار کیا وہ پولیس کی نیت کو اجاگر کرتا ہے۔

وہیں سپریم کورٹ کے نامور وکیل پرشانت بھوشن نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ 'اتر پردیش پولیس کو یوگی حکومت کی جانب سے مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھانے کا حکم دیا گیا ہے اس لیے پولیس احتجاج کر رہے مسلمانوں اور نچلی ذات کے ہندوؤں کے ساتھ زیادتی کر رہی ہے۔'

معروف صحافی روہت بل نے بھی اتر پردیش حکومت کے ذریعہ اقلیتی برادری کے خلاف برتے گئے امتیازی سلوک کو افسوسناک قرار دیا۔

Last Updated : Feb 17, 2020, 9:26 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details