سینئر سیکنڈری بورڈ (سی بی ایس ای) کی لاپرواہی کا سلسلہ CBSE Negligence جاری ہے۔ بارہویں جماعت کے امتحان میں ’’گجرات مسلم مخالف فسادات Gujarat Riots کس پارٹی کے دور اقتدار میں پیش آیا‘‘ کا سوال پوچھے جانے پر تنازع ابھی جاری تھا کہ سی بی ایس ای کی لاپرواہی کی وجہ سے دہلی میں دسویں کلاس کے امتحان میں اردو میڈیم کے طلبہ کو ہندی اور انگریزی میں سوال نامے Urdu medium students given question papers in Hindi and Englishدیے گئے۔ حالانکہ یہ واقعہ 30 نومبر کا ہے۔ تاہم یہ معاملہ اب طول پکڑتا جا رہا ہے۔
30 نومبر کو ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل سینئر سیکنڈری اسکول جعفر آباد کے طلبہ کا امتحانی سنٹر سروودے کنیا ودیالیہ، بلند مسجد شاستری پارک میں تھا، اور جب امتحان دینے آئے طلبہ کو سوالنامہ ہندی اور انگریزی زبان میں ملا تو وہ حیران رہ گئے۔ امتحان کی تیاری اردو میڈیم میں کرنے والے بچوں Urdu Medium Students نے جب یہ شکایت ممتحن سے کی تو وہ بھی حیرت زدہ رہ گئے۔
سروودے کنیا ودیالیہ کی پرنسپل گیتا نے اس تعلق سے بتایا کہ اس میں سنٹر کی کوئی غلطی نہیں ہے، غلطی سی بی ایس ای کی ہے جسے انہوں نے فوری طور پر ای میل کے ذریعے آگاہ کر دیا۔ پرنسپل نے یہ بھی کہا کہ ’’یہ معاملہ سی بی ایس ای اور ذاکر حسین کے درمیان کا ہے، ہمارا کام امتحانات کو نظم و نسق کے ساتھ منعقد کرانا ہے۔‘‘