اردو

urdu

ETV Bharat / city

دہلی میٹرو کی سروس سات ستمبر سے، ٹکٹ کے لیے اسمارٹ کارڈ لازمی

ان لاک -4 کے تحت دہلی میں میٹروکی شروعات سات ستمبر سے سلسلہ وار طریقے سے شروع ہونے جارہی ہے۔ کورونا وائرس کی وبا کو دیکھتے ہوئے دہلی میٹرو کے ضابطوں میں کچھ ردوبدل کیئے گئے ہیں۔ جس کے مطابق دہلی میٹرو میں سفر کے لیے اب ٹوکن نہیں ملے گا۔ سفر کے لیے میٹرو کارڈ ہونا ضروری ہوگا۔

دہلی میٹرو ریل کارپوریشن
دہلی میٹرو ریل کارپوریشن

By

Published : Aug 30, 2020, 12:50 PM IST

Updated : Aug 30, 2020, 1:08 PM IST

دہلی میٹرو کارپوریشن فیز وائز میٹرو اسٹیشن کو کھولنے پر غور کررہی ہے۔

لہٰذا شروعات میں سبھی اسٹیشن پر میٹرو ٹرین نہیں رکے گی، جو بھی میٹرو اسٹیشن کھولے جائیں گے وہاں اسٹیشن کے باہر تھرمل چیکنگ اور سینیٹائزر کا انتظام کیا جائے گا۔ مسافروں کو ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

نئے ضابطے کے مطابق میٹرو کوچ میں مسافروں کی تعداد بھی طے کی جائے گی۔ اسٹیشن پر بھی سوشل ڈسٹنسگ کے لیے مارکنگ کی جائے گی۔

مرکزی حکومت کی اسٹینڈرڈ آپریٹرنگ پروسیزر بھی آئیں گے اس سے پہلے دہلی سرکار نے تیاری کی ہے۔

جب بھی دہلی میٹرو اپنی سروس بحال کرے گی۔ تب وہ اپنے مسافروں کی محفوظ سفر کے لیے ایک دوسرے کے درمیان فاصلہ یقینی کرنے کے لیے لفٹ میں لوگوں کی تعداد محدود کرنے، سواریوں کے کے لیے چڑھنے اترنے کے لیے ٹرینوں کے ٹھہراؤ کے وقت میں اضافہ کرنے جیسے کئی قدم اٹھائے گی۔

افسران نے بتایا کہ میٹرو اسنیشن اورٹرینوں میں ماسک لگانا لازمی ہوگا اور بغیر ماسک والوں کو میٹرو کیمپس میں داخلہ نہیں دیا جائے گا۔ ساتھ ہی ایک دوسرے کے درمیان دوری کا بھی خاص خیال کیا جائے گا۔

ذرائع نے کہا کہ' ٹرینوں میں مسافروں کے چڑھنے اترنے کے لیے دیگر دنوں کے مقابل میں زیادہ دیر تک ٹھہرے گی تاکہ سواری ایسا کرتے وقت ایک دوسرے سے دوری بناکر رکھ پائیں۔ ساتھ ہی لفٹ میں داخلہ کرنے والوں کی تعداد محدود کی جائے گی اور ٹھیک تعداد پر بھی غور وفکر کیا جارہا ہے'

اب آٹو ٹاپ اپ کے نئے اسمارٹ کارڈ سے لے کر سیٹوں اور پلیٹ فارم کے فلور پر اسٹیکر لگائے جائیں گے تاکہ ایک دوسرے کے درمیان فاصلہ برقرار رہے۔ حال ہی میں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی میٹرو کی بحالی کی مانگ کی تھی، جس پر مرکزی حکومت نے ہری جھنڈی دے دی ہے۔

Last Updated : Aug 30, 2020, 1:08 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details