نئی دہلی:متحدہ کسان مورچہ (ایس کے ایم) نے منگل کو کہا کہ وہ کسان رہنما سر چھوٹو رام کے یوم پیدائش کے موقع پر آج 'کسان مزدور سنگھرش دیوس' Farmer Mazdoor Sangharsh Divas منائے گی۔
تین زرعی قوانین Three Farmers Law کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے متحدہ کسان مورچہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس کے بہت سے لیڈر 25 نومبر کو حیدرآباد میں دہلی کی سرحدوں پر کسانوں کے جاری احتجاج کے ایک سال کے موقع پر منعقد ہونے والے 'مہا دھرنا' میں شرکت کریں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کو بھارتی شہری برطانیہ، امریکہ، فرانس، آسٹریلیا، آسٹریا، کینیڈا اور ہالینڈ میں کسانوں کی تحریک کی حمایت میں پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔
اس سے پہلے، متحدہ کسان مورچہ Muttahida Kisan Morcha(ایس کے ایم) نے وزیراعظم کو لکھے ایک کھلے خط میں کہا کہ حکومت کو کسانوں کے ساتھ فوری طور پر بات چیت دوبارہ شروع کرنی چاہیے۔ بصورت دیگر تحریک جاری رہے گی۔ وزیر اعظم کو لکھے کھلے خط میں متحدہ کسان مورچہ نے کہا ہے کہ آپ کے خطاب میں کسانوں کے اہم مطالبات پر کوئی ٹھوس اعلان نہ ہونے کی وجہ سے کسان مایوس ہیں۔