جموں و کشمیر پولیس کے مطابق تین سالہ بچے کے نانا کو عسکریت پسندوں نے گولی مار دی تھی لیکن بچے کو بچا لیا گیا ہے۔ اس پر مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ جی کشن ریڈی نے کہا کہ بچے کو بچانے کی کوشش میں ہی سی آر پی ایف جوان ہلاک ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران وادی کشمیر میں ہونے والے تصادم میں 100 کے قریب عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔
سوپور حملہ: 'تین سالہ بچے کو بچانے میں سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوا'
مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ جی کشن ریڈی نے دہلی کے گووندپوری میں واقع کووڈ-19 سنٹر کا دورہ کرنے کے دوران صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ 'گذشتہ کل سوپور میں ہونے والے شدت پسندوں کے حملے میں تین سالہ بچے کو بچاتے ہوئے سی آر پی ایف کا ایک جوان ہلاک ہوگیا'۔
سوپور حملہ
مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ نے کہا کہ دفعہ 370 کو اب جموں و کشمیر سے ختم کر دیا گیا ہے۔ اب جموں و کشمیر میں بہت سارے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کچھ رکاوٹیں آئیں لیکن لاک ڈاؤن کے بعد تمام کاروبار دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔ حکومت اس کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔