نئی دہلی: اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر کسٹم کی ٹیم نے یوگانڈا کے رہنے والی ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے Ugandan Woman Arrested from Indira Gandhi International Airport۔ خاتون سے 91 کیپسول برآمد کیا گیا ہے، جس میں کوکین بھرا ہوا تھا۔ اس کی قیمت بین الاقوامی بازار International Market میں قریب پانچ کروڑ بتائی گئی ہے۔
کسٹم کے ایڈیشنل کمشنر Additional Commissioner of Customs, Indira Gandhi Airport کے مطابق یاگانڈا کی رہنے والی خاتون کچھ روز پہلے آئی جی آئی ایئرپورٹ پر پہنچی تھیں۔ جہاں پر مامور کسٹم کو خاتون کی حرکت پر شک ہوا۔ گرین چینل کراس کرتے ہی کسٹم کی ٹیم نے تفتیش کے لئے روکا۔ جب اس کی جانچ کی گئی تو ایکس رے میں خاتون کے جسم کے اندر کیپسول نظر آیا۔