اردو

urdu

ETV Bharat / city

اولا اور اوبر نے اپنی خدمات کو کیا معطل - اوبر

ملک کے 80 اضلاع میں لاک ڈاؤن کے بعد ٹیکسی آپریٹر کمپنیوں نے اپنی خدمات کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔

ola
ola

By

Published : Mar 23, 2020, 10:39 AM IST

ملک کے 80 اضلاع میں لاک ڈاؤن کے بعد مختلف ریاستوں کی حکومتوں نے لازمی خدمات کے علاوہ تمام طرح کی ٹرانسپوٹ سہولیات پر پابندی لگا نے کے بعد ٹیکسی آپریٹر کمپنی اوبر نے اپنی خدمات کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے جبکہ اولا نے اپنی خدمات کو ہنگامی ضروریات تک محدود کر دیا ہے۔

ریاستی حکومتوں کے مطابطق یہ تمام 80 شہر 23 سے 31 مارچ تک لاک ڈاؤن میں رہیں گے، جس کے تحت نجی بسوں، ٹیکسیوں اور آٹورکشا سمیت کسی بھی عوامی آمدورفت کی اجازت نہیں ہوگی۔

اولا اور اوبر نے اپنی خدمات کو کیا معطل

اوبر کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی نےکورونا وائرس سے تحفظ کے لئے مرکزی اور تمام ریاستی حکومتوں کی ہدایت کے مطابق اپنی خدمات کو عارضی معطل کردیا ہے۔

وہیں دوسری جانب اولا نے کہا کہ وہ اپنی خدمات ہنگامی ضروریات تک محدود کر رہا ہےاس کے لئے اس نے اپنی نیٹورک کو مخصوص کر دیا ہے، تاکہ ہنگامی حالات میں مدد پہنچائی جا سکے۔

ملک کے 80 اضلاع میں لاک ڈاؤن

ان دونوں کمپنوں نے پہلے ہی اپنے متعلقہ پلیٹ فارمز پر اپنی خدمات کو عارضی طور پر معطل کردیا تھا۔

مرکز اور ریاستی حکومتوں نے ملک بھر کے 80 اضلاع کو مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں کورونا وائرس کے واقعات کی اطلاع ملی ہے۔

کوویڈ 19 سے تحفظ کے لئے جن اضلاع میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ان میں اترپردیش، مہاراشٹر، پنجاب، کرناٹک، تمل ناڈو، تیلنگانہ، کیرالہ سمیت دیگر مختلف ریاستوں کے شہر شامل ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details