جے این یو کے دو طلباء کے کورونا مثبت پائے جانے کے بعد ان طلبا کو قرنطینہ سینٹر بھیج دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہاسٹل میں رہ رہے طلبا کے باہر نکلنے پر بھی سخت مناہی کر دی گئی ہے۔ ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ کھانے کے تمام ضروریات وہیں مہیا کرائی جائیگی اس لیے انہیں کہیں باہر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔
جے این یو کے دو طلباء کورونا مثبت
دارالحکومت دہلی میں کورونا میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس واقعہ میں، جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں پیریار ہاسٹل کے دو طلباء کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ اس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے ہاسٹل کو سیل کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہاسٹل میں رہنے والے طالب علموں کو 14 دنوں کے لیے آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔
جے این یو کے دو طلباء کورونا مثبت
یہ بھی پڑھیں:
بھارت سمیت عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات
پیریار ہاسٹل میں رہنے والے ایک طالب علم نے بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے اطلاع ملتے ہی پورے ہاسٹل کو سینٹائز کرایا۔ اس کے علاوہ ہاسٹل میں مقیم طلباء کو باہر نہ نکلنے کی سخت ہدایت دی گئی ہے۔