اردو

urdu

By

Published : Mar 17, 2022, 10:43 AM IST

ETV Bharat / city

Jamia Millia Islamia: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے دو ریسرچ اسکالرز ڈی ایس ٹی۔اے ڈبلیو ایس اے آر ایوا ڈ کے لیے منتخب

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے دو ریسرچ اسکالرز کو قدر شناسی تصدیق نامے کے ساتھ دس ہزار روپے کی رقم بھی دی جائے گی۔ سحر اور آکاش نے اپنی کامیابی کے لیے نگراں کے ساتھ شعبے کے دیگرفیکلٹی اراکین کا شکریہ ادا کیا۔ Six Research Scholars from JMI Selected for DSTAWASAR Award

جامعہ ملیہ اسلامیہ
جامعہ ملیہ اسلامیہ

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبۂ کمپوٹر سائنس کی پی ایچ ڈی اسکالر محترمہ سحر قاضی اور شعبۂ فزیکس کے پی ایچ ڈی اسکالر آکاش گرگ کو پی ایچ ڈی زمرے میں بہترین پاپولر سائنس کہانیوں کے لیے مؤقر انعام ڈی ایس ٹی۔اے ڈبلیو ایس اے آر 2021 (شعبۂ سائنس اینڈ ٹکنالوجی۔ آمنٹنگ رائٹنگ اسکلس فار آرٹیکولیٹنگ رسرچ)کے انعام کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ Six Research Scholars from JMI Selected for DSTAWASAR Award

اس اسکیم کے تحت دونوں رسرچ اسکالرز کو قدر شناسی تصدیق نامے کے ساتھ دس ہزار روپے کی رقم بھی دی جائے گی۔سحر اور آکاش نے اپنی کامیابی کے لیے نگراں کے ساتھ شعبے کے دیگرفیکلٹی اراکین کا شکریہ ادا کیا۔

سحر قاضی، ڈی ایس ٹی۔ انسپائر فیلو شعبۂ کمپوٹر سائنس کے ڈاکٹر خالدرضا کی نگرانی میں شماریاتی بایولوجی اور بایو انفارمیٹکس میں تحقیق کررہی ہیں اور آکاش ڈاکٹر سمساری سین، شعبۂ فزیکس جامعہ ملیہ اسلامیہ اور پروفیسر آر۔مسرا، آئی یو سی اے اے، پونہ کی نگرانی میں اپنی تحقیق کررہے ہیں۔


قابل ذکر ہے کہ ڈی ایس ٹی۔اوسر دوہزار اکیس کے تحت کل سترہ سو اناسی تجاویز موصول ہوئی تھیں جن میں سے سو سب سے بہترسائنس کہانیوں کی تجاویز کوایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

ڈی ایس ٹی۔ اوسر اسکیم کا ترغیبی پہلو، سماج کے لیے مفید سائنسی ریسرچ تحریر کو ایسے انوکھے اور دلچسپ انداز میں لکھنے کے لیے بہترین صلاحیتوں کو راغب کرنا ہے تاکہ عام آدمی بھی اسے سمجھ سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details