اردو

urdu

ETV Bharat / city

جعلی شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں 2 افراد گرفتار - نوئیڈا میں کوتوالی فیز 2 پولیس

نوئیڈا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جعلی ڈرائیونگ لائسنس اور آدھار کارڈ بنانے والے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے اور 2 ملزمین کو گرفتار کرلیا۔

جعلی شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں 2 افراد گرفتار
جعلی شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں 2 افراد گرفتار

By

Published : Jul 31, 2021, 4:59 PM IST

اترپردیش کے نوئیڈا میں کوتوالی فیز 2 پولیس نے جعلی ڈرائیونگ لائسنس، آدھار کارڈ، پین کارڈ اور ووٹر شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں 2 شاطر بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان کے پاس سے لیپ ٹاپ، سی پی یو، پرنٹر، 42 ہزار روپے نقد اور دیگر سامان برآمد کیا۔

جعلی شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں 2 افراد گرفتار

کوتوالی فیز 2 پولیس کو ایک اطلاع موصول ہونے کے بعد کہ کچھ لوگ جعلی سرکاری شناختی کارڈ بنا رہے ہیں اور لوگوں سے بھاری رقم بٹور رہے ہیں۔ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمین کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت سچن اور عالم کی حیثیت سے کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

نوئیڈا: پیسے کے لالچ میں خاتون کا قتل، خاتون سمیت چار گرفتار

ایڈیشنل ڈی سی پی انکور اگروال نے بتایا کہ ملزمین جعلی ڈرائیونگ لائسنس، پین کارڈ، آدھار کارڈ اور ووٹر شناختی کارڈ بنا کر لوگوں کو دھوکہ دے رہے تھے وہ ڈرائیونگ لائسنس کے لیے 1200، آدھار کارڈ کے لیے 150 اور پین کارڈ کے لیے 200 روپے وصول کررہے تھے۔ دوران تفتیش ملزمان نے بتایا کہ ان جعلی شناختی کارڈوں کے ذریعے یہ افراد ہر ماہ تقریبا ایک لاکھ روپے کما رہے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details