نئی دہلی:مرکزی حکومت کے اعلان کے بعد اب ٹرانسپورٹ یونینوں نے حکومت کے خلاف یکم اپریل کو دہلی این سی آر میں چکہ جام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس احتجاج میں سپریم کورٹ کے معروف وکیل محمود پراچہ نے بھی اپنی وکلاء کی ٹیم کے ساتھ انہیں حمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
Transport Unions Strike: ٹرانسپورٹ یونینز نے مرکزی حکومت کے خلاف یکم اپریل کو چکہ جام کرنے کا اعلان کیا - پریس کلب آف انڈیا
نئی دہلی میں کئی ریاستوں کے ٹرانسپورٹ یونینوں نے مشترکہ بیان جاری کیا ہے کہ وہ مرکزی حکومت کے خلاف یکم اپریل کو احتجاج کریں گے۔ یونینوں کا کہنا ہے کہ حکومت کچھ خاص کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے قدم اٹھائی ہے Transport Unions to go on Strike۔

Transport unions go on strike
ویڈیو دیکھیے۔
ٹرانسپورٹ یونینوں نے کہا کہ اگر سرکار یہ قدم فضائی آلودگی کو ختم کرنے کے لیے اٹھا رہی ہے تو سرکار کو گاڑی کے بجائے انجن کو تبدیل کر اسے سی این جی پر چلانے کے لیے مزید 10 برس کی مہلت دینی چاہیے۔