اردو

urdu

By

Published : Aug 6, 2019, 12:23 PM IST

ETV Bharat / city

دہلی میں موسلا دھار بارش

قومی دارالحکومت دہلی میں آج صبح تیز ہوا کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی ، جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں جام لگ گیا اور لوگوں کو اپنے دفاتر پہنچنے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔

تصویر

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ یہاں صبح ساڑھے آٹھ بجے تک 12.6 ملی میٹر بارش درج کی گئی اور کم از کم درجہ حرارت 26.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو اس موسم کا عمومی درجہ حرارت ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہاں پر صبح ساڑھے آٹھ بجے تک نمی کی سطح 97 فیصد رہی۔

دارالحکومت میں دن میں بھاری بارش کے ساتھ عام طور پر بادل چھائے رہنے کے آثار ہیں۔ آج یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ کے آس پاس رہنے کی امید ہے۔

دہلی میں پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا، جو موسم کے مطابق تین ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details