اردو

urdu

ETV Bharat / city

Delhi Weather Update: دہلی میں آج کا موسم - weather updates

آج صبح دہلی میں کہرا رہا جس کی وجہ سے حد بصارت بھی کم ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں کہرا بڑھنے کا اندیشہ ہے اور اس کے ساتھ ہی درجہ حرارت میں گراوٹ رہے گی۔ کل کم سے کم تقریبا 10سے 11ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا۔

دہلی میں آج کا موسم
دہلی میں آج کا موسم

By

Published : Nov 11, 2021, 1:23 PM IST

Updated : Aug 10, 2022, 12:58 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں ٹھنڈ مسلسل بڑھتی ہی جاری رہی ہے بدھ کو کم سے کم 13ڈگری سیلسیس ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ 29ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ آج بھی کم سے کم 13ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 28ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی کے درجہ حرارت میں کمی آئے گی اور ساتھ ہی کہرا اور دھند میں اضافہ رہے گا۔آج صبح دہلی میں کہرا رہا جس کی وجہ سے حد بصارت بھی کم ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں کہرا بڑھنے کا اندیشہ ہے اور اس کے ساتھ ہی درجہ حرارت میں گراوٹ رہے گی۔ کل کم سے کم تقریبا 10سے 11ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا۔


مزید پڑھیں:دہلی میں ٹھنڈ بڑھنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بھارت میں ٹھنڈ بڑھ رہی ہے اس کا اثر دار الحکومت دہلی میں بھی دیکھنے کو ملے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس ہفتے دارلحکومت دہلی میں درجہ حرارت میں گراوٹ آئے گی۔

Last Updated : Aug 10, 2022, 12:58 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details