دہلی کی تہاڑ جیل Tihar Jail ایک بار پھر غلط وجوہات کی وجہ سے سرخیوں میں ہے۔ دہلی کے محکمہ جیل نے بائیو میٹرک تصدیق نہ ہونے پر 47 افسران کی تنخواہیں روک Stopped 47 Officer Salaries دی ہیں۔
اس کی تصدیق کرتے ہوئے جیل کے ڈائریکٹر جنرل سندیپ گوئل نے گزشتہ دنوں یہ جانکاری دی۔
گوئل نے کہا کہ دہلی کے ماتحت سروس سلیکشن بورڈ نے نومبر کے آخری ہفتے میں جیل کے محکمے میں بائیو میٹرک تصدیق کی مہم چلائی تھی۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ جو لوگ 2019 کے بعد سے دہلی جیل محکمہ میں وارڈ اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کے رینک میں DSSSB کے ذریعے کرائے گئے امتحانات کے ذریعے بھرتی کیے گئے تھے، ان کے بائیو میٹرکس کو بھرتی کے وقت محفوظ کردہ ڈیٹا سے ملایا گیا تھا۔