اردو

urdu

ETV Bharat / city

ہولی پرتہاڑ جیل کی گجیا

ہولی پر تہاڑ جیل میں مختلف رنگ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ کبھی جیل میں قیدی جڑی بوٹیوں کے رنگ بنا رہے ہیں تو کبھی مزیدار گجیا بنا رہے ہیں۔ جیل میں بنائے جانے والی گجیا لوگوں کو بے حد پسند آرہی ہے۔

tihar jail prisoners make gujiya for holi 2020
تہاڑ جیل کے قیدیوں نے ہولی کے لیے گجیا بنائی

By

Published : Mar 10, 2020, 2:23 PM IST

ہولی کا تہوار ہو اور گجیا نہ ہو تو پھر یہ تہوار نامکمل لگتا ہے۔ ہولی کی خوشی میں تہاڑ جیل میں قیدیوں نے گجیا بنائی ہے، جو لوگوں کو خوب پسند آرہی ہے۔

تہاڑ جیل کے قیدیوں نے ہولی کے لیے گجیا بنائی

لوگ تہواروں پر مٹھائی یا ہولی پر باہر سے گجیا خریدتے ہیں، ان میں ملاوٹ کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔ ایسی صورتحال میں تہاڑ جیل کے اندر بنی چیزیں بہت سود مند ثابت ہورہی ہیں۔

تہاڑ آئی جی نے کہا کہ تہاڑ جیل میں بنی ہر مصنوعات کی پاکیزگی اور معیار مختلف ہے۔ جیل میں گجیا بنانے کے لئے خالص اجزاء استعمال کیے جاتے ہیں۔

جیل حکام کے مطابق وہ قیدی جو تہاڑ جیل میں گجیا بنا رہے ہیں وہ بالکل کامل اور بے مثال ہے۔ دور دور سے لوگ یہاں سے گجیا لینے آرہے ہیں۔ گجیا میں یہاں استعمال ہونے والا مواد نہایت خالص ہے۔

جیل میں بنی گجیا پیکٹ کی قیمت مارکیٹ سے زیادہ نہیں ہے بلکہ یہ کم ہے۔ تہاڑ جیل میں 400 گرام گجیا پیک کی قیمت صرف 100 روپے ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details