اردو

urdu

ETV Bharat / city

شاہین باغ مظاہرہ:سخت حفاظتی انتظامات - 76واں دن مظاہرے کا

دہلی کے شاہین باغ علاقے میں گزشتہ 76 دنوں سے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرین دھرنے پر بیٹھے ہیں اس احتجاج کے پیش نظر شاہین باغ کے علاقے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

شاہین باغ مظاہر: کیے جا رہے سخت حفاظتی انتظامات
شاہین باغ مظاہر: کیے جا رہے سخت حفاظتی انتظامات

By

Published : Feb 29, 2020, 11:13 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 10:51 PM IST

خاص طور پر اس علاقے میں مشتبہ افراد پر خاص نظر رکھی جا رہی ہے کیوں کہ اس علاقے میں شاہین باغ دھرنے کے خلاف وقتا فوقتا احتجاج دیکھنے کو مل رہا ہے۔

شاہین باغ مظاہر: کیے جا رہے سخت حفاظتی انتظامات

دہلی پولیس کے ذریعے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا جا رہا ہے، گزشتہ دنوں شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فسادات میں چالیس سے زائد جانیں گئیں کروڑوں کے املاک کا نقصان ہوا ہے۔

شاہین باغ میں دھرنے پر بیٹھے مظاہرین کی مخالفت بھی ہو رہی ہے، گزشتہ روز ایک شخص اس کی مخالفت کرنے لگا جس کے بعد وہاں موجود سکیورٹی اہلکار نے اسے حراست میں لے لیا۔

یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ ہے شاہین سے مظاہرین کو ہٹانے کے لیے سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی جس کے بعد عدالت نے تین افراد پر مشتمل مصالحت کار کی ٹیم تشکیل دی تھی۔

مصالحت کار میں معروف وکیل سنجئے ہیگڑے سادھنا رام چندرن اور چیف انفارمیشن کمیشن کے سابق چیئر مین وجاہت حبیب اللہ نے اپنی رپورٹ عدالت کو سوپنی جس کے بعد عدالت میں سماعت 23 مارچ تک ملتوی ہو گئی۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 10:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details