نوئیڈا تھانہ سیکٹر 20 میں پولیس نے سادہ لوح لوگوں کو دھوکہ دینے والے گینگ کے 3 شرپسندوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان کے پاس سے11 فون اور نقد 1،12،500 روپے برآمد کیے ہیں۔
پولیس تھانہ سیکٹر 20 کے انچارج انسپکٹر منیش چوہان کے مطابق کچھ مجرموں نے رقم جمع کروانے کے نام پر سیکٹر 9 میں بینک کے کسٹمر سروس سنٹر چلانے والے شخص کو دھوکہ دیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ واقعے کی رپورٹ درج کرکے پولیس نے اس سلسلہ میں ترون اروڑا، بلکار اور سنی کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان سے کسٹمر سروس سینٹر کے آپریٹر سے دھوکہ دہی سے حاصل کیے گئے 1،12،500 روپے نقد، 11 موبائل فونز وغیرہ برآمد کئے ہیں۔
دوران تفتیش گرفتار ملزمان نے پولیس کو بتایا ہے ‘ہم رقم جمع کروانے کے لیے این سی آر میں واقع مختلف کسٹمر سروس مراکز جاتے ہیں اور وہاں کام کرنے والے ملازم کو اپنی باتوں میں الجھا کر دھوکہ دیتے ہیں۔ ان لوگوں نے درجنوں مقامات پر دھوکہ دہی کا اعتراف کیا ہے’۔