اردو

urdu

ETV Bharat / city

شیلا دیکشت کی آخری رسومات - Metro

دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دیکشت کی آخری رسومات دہلی میں واقع نگم بودھ گھاٹ میں پورے اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔

شیلا دیکشت کی آخری رسومات مکمل

By

Published : Jul 21, 2019, 5:45 PM IST

Updated : Jul 21, 2019, 5:50 PM IST

اس موقع پر کئی بڑے رہنماؤں کے ساتھ بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ اس سے قبل ان کی لاش کو کانگریس کے دفتر میں لایا گیا تھا۔

شیلا دیکشت کی آخری رسومات

تین بار دہلی کی وزیر اعلی رہی شیلا دیکشت کا دل کا دورہ پڑنے سے دہلی کے ایک نجی ہسپتال میں سنیچر کے روز انتقال ہوا تھا۔

کانگریس رہنما سونیا گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، احمد پٹیل، وزیر اعلی اشوک گہلوت اور کمل ناتھ سمیت کانگریس کے کئی رہنما کانگریس کے دفتر پہنچے اور شیلا دیکشت کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس سے قبل بی جے پی کے سینیئر رہنما ایل کے اڈوانی اور سابق وزیر خارجہ سشما سوراج شیلا دیکشت کے گھر پر پہنچے اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

شیلا دیکشت کی لاش کو آج صبح سے ہی نظام الدین میں واقع ان کے گھر پر رکھا گیا تھا۔ شیلا کو دیکھنے کے لیے یہاں لوگوں کی بھیڑ لگی رہی۔

Last Updated : Jul 21, 2019, 5:50 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details