رمضان المبارک کے اختتام کے موقعے پر پوردی دنیا میں فرزندان توحید یکم شوال کو عید الفطر منانے ہیں، ایک ماہ روزہ رکھنے کے بعد عید الفطر کے تہوار کو بڑے دھوم دھام، عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے لیکن اس بار کورونا وائرس کی پھیلاؤ کی وجہ سے عید الفطر قدر مختلف انداز میں منایا گیا، جہاں لوگ گھروں میں ہی عید کی نماز ادا کی اور مصافحہ، معانقہ کے بغیر سوشل میڈیا کے ذریعے عید کی مبارک باد پیش کر رہے ہیں'۔
اس دوران ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ان لوگوں سے بات کی جنہوں نے اپنے گھروں میں عید الفطر کی نماز کا اہتمام کیا کہ اس بار عید الفطر کس قدر مختلف ہے۔ ستر سالہ بزرگ محمد انور بتاتے ہیں کہ اس سے پہلے انہوں نے اس طرح کے حالات کبھی نہیں دیکھے اور نہ ہی انہوں نے ایسے حالات کے بارے میں اپنے آبا و اجداد سے کبھی سنا۔