اردو

urdu

ETV Bharat / city

'آکسفورڈ اور کیمبرج یونیورسٹی جیسے تعلیمی اداروں کی سخت ضرورت' - سرسید احمد خان

سرسید کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہا ہے کہ بھارت میں آکسفورڈ اور کیمیبرج یونیورسٹی جیسے معیاری تعلیم کے اداروں کی سخت ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن کی طرف سے گزشتہ دنوں قطر کے دوحہ میں منعقدہ سرسید ڈے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

There is a great need for educational institutions like Oxford and Cambridge University
'آکسفورڈ اور کیمبرج یونیورسٹی جیسے تعلیمی ادارے کی سخت ضرورت'

By

Published : Oct 23, 2020, 4:36 PM IST

منیش سسودیا نے تعلیم کے میدان میں سرسید احمد خاں کے ناقابل فراموش اور عظیم کام کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تعلیم کے ہمہ جہت پہلو کا احاطہ کرتے ہوئے تعلیم کے کارواں کو آگے بڑھایا۔ انہوں نے بھارت میں کیمبرج اور آکسفورڈ کالج کی طرح معیاری تعلیم گاہوں کے قیام پر زور دیتے ہوئے کہاکہ یہاں ایسی تعلیمی اداروں اور کالجوں اور یونیورسٹی کی سخت ضرورت ہے تاکہ یہاں بھی معیاری تعلیم سب کے لئے آسانی سے مہیا ہو سکیں۔

مہمان خصوصی مسٹر سسودیا نے اے ایم یو الومنی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان گروپوں نے یونیورسٹی میں ترقیاتی اور تعمیراتی منصوبوں کی دل کھول کر حمایت اور تعاون کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ اے ایم یو کو سابق طلبہ اور ہمدردوں سے جو مدد مل رہی ہے وہ نہ صرف قابل تعریف ہے بلکہ ان کے توقعات سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہاکہ اٹھارویں صدی کے مفکر، فلسفی اور دانشور سرسید احمد خاں کے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے الومنائی جس طرح کام کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔

انہوں نے تمام شعبہائے حیات میں صحت مند رو یہ اپنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ زندگی کے معاملات میں ہر چیز کے ساتھ صحًت مند رویہ ہونا چاہئے اور ہمارے تعلیمی نظام کو سچا ئی پر مبنی اور ایماندارانہ اور تیاری پر مبنی ایک فریم ورک متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔ساتھ ہی انہوں نے اے ایم یو الومنی قطر کی تعریف کرتے ہوئے اس کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سرسید ڈے کے موقع پر انہیں اپنے خیالات کے اشتراک کا موقع دیا۔

قطر میں ہندوستان کے سفیر اور مہمان اعزازی ڈاکٹر دیپک متل نے اپنے خطاب میں کہا کہ سرسید احمد خان دنیا کے سب سے بڑے ماہر تعلیم تھے اور انہیں اس تقریب کا حصہ بننے پر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔ انہوں نے اپنی تقریر میں اے ایم یو الومنی ایسوسی ایشن قطر کی تعلیمی، سماجی خدمت اور کھیلوں میں کامیابیوں کو شمارکراتے ہوئے یونیورسٹی کے 100 سال مکمل ہونے اور سرسید ڈے کے موقع پر سابق طلباء کو مبارکباد پیش کی۔ اسی کے ساتھ سماجی خدمات کے لئے الومنی ایسی ایشن کی حوصلہ افزائی کی۔

اے ایم یو الومنی ایسوسی ایشن قطر کے صدر جاوید احمد نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے سرسید احمد خان کو بھارت رتن سے نوازے جانے مطالبہ کیا۔انہوں نے کہاکہ تعلیم اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے قوم کی ترقی میں ان کے تعاون اور خدمات کے اعتراف میں انہیں بھارت رتن سے نوازا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے یہ ہمارا دیرینہ مطالبہ ہے۔ انہوں نے سرسید احمد خاں کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور ہندو مسلم اتحاد کی مثال پیش کرتے ہوئے کہاکہ سر سید احمد خاں نے ہندو اور مسلمان خوبصورت دلہن کی دو آنکھیں قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ان میں سے کسی کی بھی کمزوری دلہن کا حسن خراب کردے گی۔ سرسید کے افکار اور وژن نے برطانوی حکمرانی کے دوران اور آزادی کے بعد ہندوستانیوں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

مسٹر ایم ایس بخاری، سرپرست اے ایم یو الومنی ایسوسی ایشن قطر نے کہا کہ قطر میں رہنے والے تمام الومنی کو ا مشن کی تکمیل کے لئے اکٹھا ہونا چاہئے۔ انہوں نے کمیونٹی خدمات کے سلسلے میں اے ایم یو الومنی قطر کی زبردست کاوشوں کی تعریف کی۔ اے ایم یو الومنی ایسوسی ایشن قطرکے جنرل سکریٹری مسٹر فرمان خان نے الومنی ایسوسی ایشن کی سرگرمیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ کووڈ کے وبائی دور میں اس نے حتی المقدور تما محاذ پر کام کیا اور پریشان حال لوگوں کے تکلیف کو کم کرنے کی کوشش کی۔

آئی سی بی ایف کے صدر پی این بابو راجن نے کہا کہ اے ایم یو الومنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور اپنے پروگرام کے ساتھ سفارت خانے کے سب سے بڑے ادارے کے ساتھ بھی وابستہ ہیں۔ کووڈ -19 میں الومنی ایسوسی ایشن نے ہندوستان میں فوڈ کی تقسیم کی مہم شروع کی تھی اور قطر میں بھی آئی سی بی ایف اور ہندوستانی سفارتخانے کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کرتے ہوئے وندیے بھارت مشن کے لئے کھانے کی تقسیم، ادویات، میڈیکل کیمپ وغیرہ کے لئے تعاون کیا۔
پروفیسر ایم ایم سفیان بیگ نے سر سید احمد خان کے وژن اور مشن کے بارے میں بات کی۔اس کے علاوہ ایس آر ایچ فاطمی، فرسٹ سکریٹری سفارت خانہ قطر،مسٹر وسیم احمد قاضی، پروفیسر شہپر رسول وائس چیرمین دہلی اردو اکیڈمی، مسٹر وجیہ الدین سینئر ایڈیٹر ٹائمس آف انڈیا، مسٹر شہاب الدین احمد چیرمین بزم صدف انٹرنیشنل اور ڈاکٹر آشنا نصرت جوائنٹ سکریٹری الومنی ایسوسی ایشن نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details