کانگریس کی سابقہ رکن پارلیمان اور خاتون کانگریس کی صدر سشمتا دیو نے پارٹی کو الوداع کہہ دیا ہے۔ سونیا گاندھی کو خط لکھ کر سشمتا نے استعفیٰ دیا ہے۔
جانکاری کے مطابق سشمتا دیو کے ٹوئیٹر ہنڈل میں بدلاؤ کے بعد ایسی قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ وہ جلد ہی پارٹی چھوڑ دے گی جو آج ثابت ہوگیا۔ 16 اگست کو انہوں نے ٹوئیٹر ہینڈل پر اپنے منصب کے آگے سابقہ لکھا تھا۔
معلوم ہوکہ سشمتا دیو آسام، بنگال کے بڑے رہنما سنتوش دیو کی بیٹی ہے۔ وہ آسام کے سلور حلقے سے رکن پالیمان رہ چکی ہیں۔
سشمتا کے پارٹی چھوڑنے کے بعد کانگریسی رہنماؤں کے بیان سامنے آنے لگے ہیں۔ کارتی چدمبرم نے کہا کہ پارٹی کو اس پر غور و خوض کرنا ہوگا کیونکہ سشمتا دیو جیسے لوگ ان کو چھوڑ کر جارہے ہیں۔
وہیں سینئر رہنما کپل سبل نے کہا کہ یووا نیتا کانگریس چھوڑ کر جاتے ہیں اور اس کا الزام سینئر رہنماؤں پر لگتا ہے۔
مزید پڑھیں: مودی حکومت انگریزوں کے نقشِ قدم پر چل رہی ہے: کانگریس رہنما شکیل احمد
سشمتادیو نے اپنے استعفیٰ میں لکھا ہے کہ وہ کانگریس کی رکنیت چھوڑ رہی ہیں۔ آگے لکھتی ہے کہ قریب تیس سال تک کانگریس پارٹی کے لئے کام کرنا ان کے لئے یادگار رہا ہے۔ وہ آگے لکھتی ہیں کہ آگے کا وقت لوگوں کی خدمت میں لگانا چاہتی ہے۔