پولیس کو اس پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی تھی لیکن تمام دعوے ہوا ہوائی ثابت ہو رہے ہیں۔ پولیس اس پر عمل کرانے میں پوری طرح ناکام ہو رہی ہے۔
نوئیڈا: انتظامیہ کے احکامات کی خلاف ورزی - عوام سے پولیس پریشان
نوئیڈا میں کورونا کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے نوئیڈا پولیس اور انتظامیہ نے رات 8 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو لگانے کا اعلان کیا تاکہ کورونا سے تشویشناک حد تک خراب ہوتے حالات پر قابو پایا جا سکے۔
انتظامیہ کے احکامات کی کھلی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں
عوام انتظامیہ کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
رات 8 بجے تک کا کرفیو ہے لیکن 9 بجے تک دکانیں بھی کھلی مل رہی ہیں اور ٹریفک کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ بازار اور ٹریفک دیکھ کر نہیں لگتا کہ کرفیو بھی ہے۔ اگر ایسے ہی حالات رہے تو یقیناً کورونا پر قابو پانا مشکل ہوگا۔