اردو

urdu

نرسوں نے وزیر اعظم کو خط بھیجا

By

Published : Jun 6, 2020, 4:21 PM IST

کورونا دور میں ، جہاں اس کی روک تھام کے لیے سوشل ڈسٹنسنگ پر بہت زور دیا جا رہا ہے۔ وہیں شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے راجن بابو ٹی بی ہسپتال میں اس کو لے کر مہا بھارت کی شروعات ہو گئی ہے۔ ہسپتال کی نرسوں کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھا ہوا ایک خط سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں وزیر اعظم سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ہسپتال میں سوشل ڈسٹنسنگ کی پیروی کے لیے اپیل کریں۔

The nurses wrote a letter to the Prime Minister to follow the social distance
سماجی دوری کی پیروی کے لیے نرسوں نے وزیر اعظم کو لکھا خط

آر بی ٹی بی ہسپتال کی نرسوں کے نام سے لکھے گئے اس خط میں الزام لگایا گیا ہے کہ جب سے لاک ڈاؤن شروع ہوا ہے ، کچھ نرسوں اور انتظامیہ کے ایک افسر ، انل کمار سماجی فاصلے کو نظر انداز کر کے ہسپتال میں فیس بک کے لیے ویڈیو بنا رہے ہیں۔ اگر کوئی ان سے اس سلسلے میں خیال رکھنے کو کہتا ہے تو انتظامیہ کا افسر بے ہودہ اور نازیبا زبان کا استعمال کرنا شروع کردیتا ہے۔

ویڈیو

اس خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ قواعد توڑنے والوں کو سخت سزا دی جائے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم کے علاوہ شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر ، ڈی ایچ اے اور کمشنر کو بھی دہلی پردیش بی جے پی اور کانگریس کے صدور کو بھیجا گیا ہے۔ ای ٹی وی بھارت اس خط کی صداقت کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔

خط کا پہلا حصہ
خط کا دوسرا حصہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details